کاسرگوڈ،24؍ جولائی (ایس او نیوز) آج دوپہر سیانگولی کے موگو نامی مقام پر بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو چاقو گھونپ دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
مہلوک نوجوان کا نام نثار موصلیار (29 سال) بتایا جاتا ہے۔ مبینہ طور پر کسی بات پر ناراض ہوکر اس کے بڑے بھائی رفیق نے اسے چھرا گھونپ دیا۔ سنگین زخمی حالت میں اسے کمبلے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد بڈیاڈکا پولیس نے رفیق کو قتل کے الزام میں کرلیا۔ جھگڑے اور قتل کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ۔ بڈیاڈکا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔